اصحاب کہف, سورۃ الکہف, قرآن اور سائنس
اصحاب کہف اور سائنس - اللہ کی قدرت کا وہ معجزہ جسے سائنس بھی مانتی ہے۔
اصحاب کہف 309 سال تک کیسے سوئے رہے؟ قرآن اور جدید سائنس کی روشنی میں کروٹ بدلنا، سورج کا نظام، کانوں پر پردہ اور میٹابولزم کی مکمل وضاحت۔
اصحاب کہف اور سائنس
اللہ کی قدرت کا وہ معجزہ جسے آج کی سائنس بھی مانتی ہے۔
قرآن جب کوئی بات کہتا ہے تو وہ صرف ایمان کی بات نہیں ہوتی، وہ سائنس کی کسوٹی پر بھی پوری اترتی ہے۔ اصحاب کہف کا واقعہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الکہف میں فرمایا:
وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ وَكَلْبُهُم بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ
ترجمہ: اور ہم انہیں دائیں اور بائیں کروٹ دلواتے رہتے تھے، اور ان کا کتا غار کے دہانے پر اپنے دونوں بازو پھیلائے ہوئے تھا۔
حوالہ: سورۃ الکہف، آیت 18
اب سوال یہ ہے کہ اللہ نے انہیں کروٹ کیوں دلوائی؟ اگر وہ ویسے ہی سوئے رہتے تو کیا ہوتا؟ آج کی میڈیکل سائنس اس کا جواب دیتی ہے۔
کروٹ بدلنا اور جسم کا نہ گلنا سڑنا
جو مریض لمبے عرصے تک ایک ہی کروٹ پر لیٹا رہتا ہے، اس کے جسم میں ایک بیماری پیدا ہو جاتی ہے جسے ڈاکٹر بیڈ سور یا پریشر السر کہتے ہیں۔
اس میں ہوتا یہ ہے کہ جسم کا جو حصہ زمین یا بستر سے لگا رہتا ہے، وہاں خون کی روانی رک جاتی ہے۔ خون نہ پہنچنے کی وجہ سے وہاں کی جلد اور گوشت مرنے لگتا ہے، پھر زخم بن جاتا ہے، پھر وہ سڑنے لگتا ہے۔
اگر کوئی انسان مہینوں ایک ہی حالت میں لیٹا رہے تو اس کا جسم گل سڑ جائے گا۔
اللہ نے اصحاب کہف کے لیے اس کا انتظام پہلے سے کر دیا۔ اللہ فرماتا ہے کہ ہم انہیں دائیں بائیں کروٹ دلواتے تھے۔
یعنی اللہ نے ان کے جسموں کو ایک ہی جگہ دباؤ میں نہیں رہنے دیا۔ کروٹ بدلنے سے خون کی روانی بحال رہی، جسم کے کسی ایک حصے پر مسلسل دباؤ نہیں پڑا، اس لیے 309 سال تک ان کا جسم ویسے کا ویسا محفوظ رہا۔
آج ہسپتالوں میں نرسوں کا سب سے بڑا کام یہی ہوتا ہے کہ وہ کوما کے مریض کو ہر دو گھنٹے بعد کروٹ دلواتی ہیں۔ یہی وہ عمل ہے جو اللہ نے 1400 سال پہلے قرآن میں بیان کر دیا تھا۔
سورج کا نظام اور وٹامن ڈی
دوسرا سائنسی نکتہ سورج کا ہے۔ اللہ نے فرمایا:
وَتَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَاوَرُ عَن كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ
ترجمہ: اور تم سورج کو دیکھو گے کہ جب وہ نکلتا ہے تو ان کے غار کے دائیں سے ہٹ کر نکل جاتا ہے، اور جب غروب ہوتا ہے تو انہیں بائیں طرف سے کترا کر نکل جاتا ہے۔
حوالہ: سورۃ الکہف، آیت 17
سائنس کہتی ہے کہ اگر کسی جسم کو بالکل دھوپ نہ ملے تو اس کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں، وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے، جسم میں فنگس اور جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور اگر مسلسل تیز دھوپ پڑے تو جسم جل جاتا ہے، پانی ختم ہو جاتا ہے، درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
اللہ نے غار کا رخ ایسا رکھا کہ دھوپ براہ راست ان کے جسموں پر نہیں پڑتی تھی، لیکن روشنی اور ہوا آتی رہتی تھی۔ اس سے غار میں نہ زیادہ گرمی رہی، نہ جراثیم پیدا ہوئے۔ یہی وہ متوازن ماحول تھا جس میں جسم صدیوں تک محفوظ رہ سکتا تھا۔
آج سائنسدان جب کسی چیز کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو وہ یہی کرتے ہیں، روشنی کم، ہوا کا گزر، درجہ حرارت متوازن۔
کتا کیوں ایک ہی حالت میں رہا؟
اب سب سے دلچسپ سوال یہ ہے کہ ان کا کتا کیوں اسی طرح بازو پھیلائے بیٹھا رہا؟ اسے کروٹ کیوں نہیں دلوائی گئی؟
قرآن کہتا ہے کہ کتا باسط ذراعیہ بالوصید تھا، یعنی اپنے دونوں بازو پھیلائے ہوئے تھا۔
سائنس اس کی بھی وضاحت کرتی ہے۔ کتوں اور جانوروں کے جسم کا نظام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے۔
انسان کے جسم میں جلد کے نیچے چربی زیادہ ہوتی ہے، اور جب وہ ایک جگہ دباؤ میں رہے تو خون رک جاتا ہے۔ لیکن کتے کے جسم میں ایسی خاصیت ہے کہ اس کے جسم کے نیچے قدرتی طور پر ہوا کا گزر رہتا ہے۔ اس کی جلد میں ایسے غدود ہوتے ہیں جو اسے بیڈ سور سے بچاتے ہیں۔
اس لیے کتے کو کروٹ بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ سالوں تک بھی ایک ہی حالت میں بیٹھا رہے تو اس کا جسم نہیں سڑتا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے صرف انسانوں کے کروٹ بدلنے کا ذکر کیا، کتے کا نہیں۔
آج ویٹرنری سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ کتوں میں پریشر السر انسانوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔
کانوں پر پردہ اور گہری نیند
اللہ نے ایک اور بات فرمائی:
فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا
ترجمہ: تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر پردہ ڈال دیا۔
حوالہ: سورۃ الکہف، آیت 11
سائنس کہتی ہے کہ انسان کو جگانے والی سب سے بڑی چیز آواز ہے۔ اگر کان کام کرتے رہیں تو سی آواز سے بھی نیند ٹوٹ جاتی ہے۔
اللہ نے ان کے کانوں کی سماعت کو روک دیا، یعنی ان کا دماغ آوازوں کو محسوس نہیں کر رہا تھا۔ یہی وہ حالت ہے جسے آج ڈاکٹر گہری بے ہوشی یا کوما کہتے ہیں، جس میں انسان کو باہر کی دنیا کا پتہ نہیں چلتا۔
اسی لیے وہ 309 سال تک کسی شور، کسی زلزلے، کسی جنگ سے نہیں جاگے۔
309 سال اور جسم کا میٹابولزم
سائنس کا ایک اور حیران کن نکتہ یہ ہے کہ جب انسان گہری نیند یا بے ہوشی میں ہوتا ہے تو اس کے جسم کا میٹابولزم یعنی توانائی خرچ کرنے کی رفتار بہت کم ہو جاتی ہے۔ دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے، سانس سست ہو جاتی ہے، جسم کو کھانے پینے کی ضرورت نہیں رہتی۔
اصحاب کہف کا واقعہ صرف ایک قصہ نہیں، یہ اللہ کی قدرت کی زندہ نشانی ہے کہ جسے سائنس 1400 سال بعد سمجھ پائی، قرآن نے
اسے پہلے ہی بیان کر دیا تھا۔
کاتب: یوسف ارحم

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں