هَٰذَا خَلْقُ اللَّهِ (اللّہ کی تخلیقات)
تحریروترتیب: یوسف ارحــــم بــــےمـــثال تحــاریــر کے قارئین آج ہم اللہ رب العالمین کی عمدہ تخلیقات میں سے چند ایک کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ کائنات اور اس میں موجود ہر شے کیسے اس پاک ذات کی تخلیق اور وحدانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔؟ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سورج اس خلا میں ایک مقرر کردہ راستوں پر گزشتہ چار ارب 60 کروڑ سال سے 8 لاکھ 28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی کہ 230 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے لگاتار گردش کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کا پورا نظام شمسی یعنی آٹھ سیارے جن میں مرکری، وینس، ارتھ، مارس، جوپیٹر، سیٹرن یورینس اور نیپچون شامل ہیں اور ان کے علاوہ ان میں سینکڑوں چاند اور چٹانوں کا کارواں اسی رفتار سے سفر میں مصروف ہے مگر آج تک کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ان میں سے کوئی بھی اپنے محور سے ادھر ادھر نکل جائے سب اپنی راہ پر اپنے اپنے مدار کے اندر اپنی مقرر کردہ رفتار سے اپنے اپنے راستوں پر نہایت پابندی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اگر اب بھی کوئی احمق اللہ کے بنائے ہوئے اس حسین نظام کو کہے کہ یہ خود چل رہا ہے اس کو چلانے والا کوئی نہیں، یہ کائنات کنٹرول ہے ڈیزائن ک...