اشاعتیں

تعلیم یا موبائل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بچوں کی تعلیم پر نظر رکھنا - والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری

تصویر
  آج ہمارے معاشرے میں ایک عام سوچ بن گئی ہے کہ بچے کو اچھے سکول میں داخل کرا دیا، مہنگی فیس دے دی، اچھا ٹیوٹر رکھ دیا یا مسجد میں قاری صاحب کے پاس بٹھا دیا تو بس ہماری ذمہ داری ختم ہو گئی۔ لیکن ہمارے سلف صالحین کا مزاج اس کے بالکل برعکس تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ بچہ صرف کتاب سے نہیں سیکھتا، وہ استاد کے لہجے، اس کی باتوں، اس کے مزاج اور اس کی ترجیحات سے بھی سیکھتا ہے۔ اسی لیے وہ استاد کے انتخاب میں جتنی سختی کرتے تھے، اتنی ہی نظر اس پر بھی رکھتے تھے کہ وہ بچوں کو سکھا کیا رہا ہے۔ اولاد کو آگ سے بچانا صرف روٹی کپڑا نہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: *﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا ﴾* "اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔" (سورۃ التحریم: 6) اس آیت کی تفسیر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: *"عَلِّمُوهُمْ وَأَدِّبُوهُمْ"* "انہیں علم سکھاؤ اور ادب سکھاؤ۔" (تفسیر الطبری: 23/491) یعنی بچوں کو آگ سے بچانا صرف یہ نہیں کہ انہیں حرام سے روک دیا جائے، بلکہ انہیں وہ علم اور وہ ادب دینا ہے جو انہیں جہنم سے دور ل...