اشاعتیں

زبان کی حفاظت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

زبان کی حفاظت، سلف صالحین کا طرزِ عمل

تصویر
سلف صالحین فضول کلام ناپسند کرتے تھے  حفظِ زبان کی اہمیت زبان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس زبان کے ذریعے ہی انسان یا تو عزت و سرفرازی حاصل کرتا ہے یا ذلت و رسوائی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسلام نے زبان کی حفاظت کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے اور ہر مسلمان کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ وہ اپنی زبان سے صرف بھلی، حق اور فائدہ مند بات ہی نکالے۔ سلف صالحین کا معمول تھا کہ وہ فضول اور لغو کلام سے سخت پرہیز کرتے تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہر بات کو فرشتہ لکھ رہے ہیں اور قیامت کے دن اس کا حساب لیا جائے گا۔ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا اور بے فائدہ گفتگو عام ہو چکی ہے، ہمیں سلف صالحین کے طرزِ عمل کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے۔ سلف صالحین کا طرزِ عمل سلف صالحین رحمہم اللہ نے اپنی زندگیاں خاموشی اور ذکرِ الہی میں گزاریں۔ وہ فضول بات کو وقت کا ضیاع اور دل کی سختی کا سبب سمجھتے تھے۔ کانوا یطولون الصمت یعنی سلف خاموشی کو طول دیتے اور کم کلام کرتے تھے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر تمہیں بات کرنی ہو تو سوچو، اگر وہ خیر ہے تو بولو ورنہ خاموش ہو جاؤ۔ امام عطاء بن ابی رباح (114ھ) کا قول...