اشاعتیں

یحییٰ علیہ السلام لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جلوت میں عیسیٰ اور خلوت میں یحییٰ

تصویر
 ہنسنے اور رونے کا معیار اللہ تعالیٰ نے انسانی چہرے کو عجیب اسرار کا مجموعہ بنایا ہے۔ اسی چھوٹے سے چہرے پر کبھی خو شی کے پھول کھلتے ہیں تو کبھی غم کے بادل چھا جاتے ہیں۔ آنکھ ایک ہی ہے، کبھی وہی آنکھ خوشی سے چمک اٹھتی ہے اور کبھی اسی آنکھ سے غم کے آنسو بہہ نکلتے ہیں۔ ہونٹ ایک ہی ہیں، کبھی انہی ہونٹوں پر مسکراہٹ سجتی ہے اور کبھی انہی پر آہ و بکا کا پہرہ ہوتا ہے۔ یہ ہنسنا اور رونا محض عادتیں نہیں، یہ انسان کے دل کی کھڑکیاں ہیں۔ یہ بتاتی ہیں کہ دل کے اندر کیا ہے؟ امید ہے یا مایوسی؟ خوف ہے یا غفلت؟ دنیا نے ہنسنے اور رونے کے اپنے معیار بنا رکھے ہیں۔ دنیا کہتی ہے جس چیز سے تمہیں فائدہ پہنچے اس پر ہنسو، اور جس سے نقصان ہو اس پر روؤ۔ دنیا کی نظر میں ہنسی کامیابی کی علامت ہے اور رونا ناکامی کی۔ لیکن انبیاء کی دنیا کا معیار بالکل الگ تھا۔ وہاں ہنسی اور آنسو کا تعلق دولت یا غرض سے نہیں، دل سے تھا۔ وہاں ہنسی اللہ کی رحمت کی امید پر ہوتی تھی اور رونا اس کے قہر کے خوف سے۔ ان کے نزدیک اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کتنا ہنسنا ہے، بلکہ یہ تھا کہ کہاں ہنسنا ہے اور کہاں رونا ہے؟ کس کے سامنے ہنسنا ہے اور کس ...