1️⃣ بانجھ پن والا نکاح ۔۔۔
اگر شوہر بانجھ ہوتا یا اولاد کسی طاقتور قبیلے سے چاہتا تو وہ خود اپنی بیوی کو کسی اور مرد کے پاس بھیجتا کہ وہ اس سے حمل لے آئے ۔
2️⃣ دولت کے لئے وقتی رشتہ ۔۔۔
غریب عورتیں امیر مردوں کے ساتھ وقتی تعلق بناتیں اور جب کچھ مال حاصل کر لیتیں تو واپس اپنے شوہروں کے پاس آجاتیں ۔
3️⃣ جسم فروشی پیسوں کے بدلے ۔۔۔
عورت کے ساتھ پیسوں کے بدلے جنسی تعلق قائم کیا جاتا ، جیسے آج کے جسم فروش اڈے ۔
4️⃣ بغیر پیسے کے جنسی تعلق ۔۔۔
ایسا تعلق جس میں مرد کسی عورت سے بغیر نکاح اور بغیر کسی لین دین کے زنا کرتا ۔
5️⃣ جنگی قیدی عورتوں پر قبضہ ۔۔۔
جب ایک قبیلہ دوسرے قبیلے پر حملہ کرتا تو عورتوں کو زبردستی قیدی بنا کر بانٹ لیا جاتا اور مرد ان سے زنا کرتے جیسے وہ کوئی چیز ہوں ۔
6️⃣ محدود وقت والا نکاح (وقتی شادی) ۔۔۔
ایک خاص مدت کے لئے نکاح کیا جاتا ، مثلاً کچھ دنوں یا ہفتوں کے لئے ، وقت پورا ہو تو تعلق ختم ۔
7️⃣ مشترکہ مردوں کا نکاح ۔۔۔
کئی مرد مل کر ایک عورت کے ساتھ جسمانی تعلق رکھتے اور جب بچہ پیدا ہوتا تو عورت خود فیصلہ کرتی کہ بچے کا باپ کون ہے ۔
8️⃣ باپ یا بھائی کی بیوی پر قبضہ ۔۔۔
اگر کسی مرد کا باپ یا بھائی مر جاتا تو وہ اس کی بیوی کو وراثت میں لے لیتا ، جیسے مال ہو اور اس سے نکاح بھی کر لیتا بغیر اس کی مرضی کے ۔
9️⃣ بیٹی یا بہن کا تبادلہ ۔۔۔
دو مرد آپس میں اپنی بہن یا بیٹی کو ایک دوسرے کے نکاح میں دیتے بغیر مہر کے ، بس تم میری بہن سے شادی کرو، میں تیری سے کر لوں گا ۔
🔟 عورتوں کا آپس میں تبادلہ ۔۔۔
دو مرد کہتے : " تو اپنی بیوی مجھے دے ، میں اپنی بیوی تجھے دیتا ہوں" ، یعنی عورتوں کا لین دین جیسے سامان ۔
📣 نتیجہ ۔۔۔۔ !!
یہ تھے وہ گھناؤنے رواج جو عورت کو انسان نہیں بلکہ مال و دولت اور شہوت کی چیز سمجھتے تھے اور پھر کہتے ہیں کہ اسلام نے عورت پر پابندیاں لگا دیں ۔۔۔ ❌
نہیں ، اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت ، تحفظ اور مقام دیا ۔
اسلام نے ہر عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے طور پر عزت دی ، ورنہ یہ جاہل معاشرہ تو عورت کو صرف استعمال کرتا تھا ۔
کیا ہم واقعی اسلام کے دور میں ہیں؟
یا صرف لباس بدلے ہیں ، مگر سوچیں کیا اب بھی جاہلیت
میں ہیں؟
نہ تعلقات میں وفا بچی ہے نہ نکاح میں حیاء ۔
جب نکاح کو کھیل ، محبت کو جسم اور عورت کو مال سمجھا جائے تو جان لو ہم 2025ء میں نہیں ، جاہلیت کے کسی بدبودار غار میں رہ رہے ہیں ۔
🤲🏽 شکر ہے رب کا جس نے ہمیں اسلام دیا ،
پر افسوس ۔۔۔۔ ہم نے اسلام کو چھوڑ دیا ۔۔۔ !!!

0 تبصرے