محکمہ تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی، حکومتِ پنجاب لاہور
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم، گیٹ نمبر 8، نزد قذافی اسٹیڈیم، فیروزپور روڈ، نشتر پارک، لاہور
تازہ ترین بھرتیاں – 2025
محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی، حکومت پنجاب نے درج ذیل آسامیوں پر تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے اہل امیدوار درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
خالی آسامیوں کی تفصیل
عہدہ سکیل کل آسامیاں
انوائرنمنٹ انسپیکٹر BS-13، 79
عمر حد=21-28
فیلڈ اسسٹنٹ BS-06 258
عمر حد=18-25
اہم ہدایات برائے درخواست دہندگان
1. صرف پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔
2. بھرتی حکومت پنجاب کی کنٹریکٹ اپوائنٹمنٹ پالیسی 2004 (ترمیم شدہ) اور ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کے تحت تین سال کے معاہدے پر کی جائے گی، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع ممکن ہے۔
3. خواتین کے لیے 15٪، اقلیتوں کے لیے 5٪ اور خصوصی افراد کے لیے 3٪ کوٹہ لاگو ہوگا۔
4. عمر میں رعایت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق دی جائے گی۔
5. ٹیسٹ/انٹرویو کی حتمی تاریخ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو محکمانہ ویب سائٹ کے ذریعے بتائی جائے گی۔
6. سرکاری ملازمین اپنے محکمے کی اجازت کے ساتھ درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
7. منتخب امیدواران کو صوبہ پنجاب میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔
8. کورئیر، بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر دی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
9. نامکمل درخواست یا غیر واضح دستاویزات کی صورت میں فارم مسترد کر دیا جائے گا۔
حافظِ قرآن امیدوار سرکاری منظور شدہ سرٹیفکیٹ ساتھ منسلک کریں، بصورتِ دیگر اضافی نمبرز نہیں ملیں گے۔
10. غلط معلومات یا غیر متعلقہ اسناد اپلوڈ کرنے والے امیدواروں کی درخواست بغیر کسی نوٹس کے مسترد کر دی جائے گی۔
11. انٹرویو کے لیے بلائے گئے امیدواروں کو سفر کا خرچہ (T.A/D.A) نہیں دیا جائے گا۔
12. ضرورت کے مطابق آسامیوں کی تعداد میں کمی یا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
13. محکمہ بغیر وجہ بتائے بھرتی کا عمل روکنے یا منسوخ کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔
14. حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور پالیسی فیصلے اس اشتہار پر فوقیت رکھتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
📅 15 نومبر 2025
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
☎ ہیلپ لائن:
042-99232225
Section Officer (General)
Environment Protection and Climate Change Department, Punjab

0 تبصرے