مختلف قہوہ جات کے فوائد


🔮آئیے جانتے ہیں مختلف قہوہ جات کے بہترین فوائد:


☕ لونگ اور دارچینی قہوہ

اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، جگر کو طاقت دیتا ہے، فالتو چربی گھلاتا ہے اور پتھری میں مفید ہے۔


☕ ادرک قہوہ

ہاضمہ درست کرتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے، ریاح خارج کرتا ہے اور رنگت کو نکھارتا ہے۔


☕ تیز پات قہوہ

دل، دماغ اور معدے کو تقویت دیتا ہے اور سردرد میں آرام پہنچاتا ہے۔


☕ اجوائن قہوہ

ریاح دور کرتا ہے، بخار میں فائدہ مند ہے اور گرمی کے امراض میں مفید ہے۔


☕ گل بنفشہ قہوہ

کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش اور سانس کی بندش میں شفاء بخشتا ہے۔


☕ گورکھ پان قہوہ

خون صاف کرتا ہے، خارش ختم کرتا ہے اور کولیسٹرول و بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔


☕ ادرک شہد قہوہ

سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے بچاتا ہے۔


☕ انجبار قہوہ

دست روکنے میں مؤثر، آنتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ٹانگوں کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔


☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ

فالج، لقوہ اور مردانہ و زنانہ کمزوریوں میں مفید ہے۔


☕ گل سرخ قہوہ

بلغم ختم کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے اور جسم کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔


☕ کالی پتی قہوہ

کمزوری ختم کرتا ہے، پسینہ لاتا ہے، خون کی روانی تیز کرتا ہے اور سردی میں جسم کو طاقت دیتا ہے۔


☕ لیمن گراس قہوہ

بلغم، نزلہ، اسہال اور لو بلڈ پریشر میں مفید ہے۔


☕ زیرہ سفید اور الائچی قہوہ

معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔


☕ سونف قہوہ

ریاح ختم کرتا ہے، کھانسی، معدے کی جلن اور بھوک کے لیے مؤثر ہے۔


☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ

قوتِ ہاضمہ بڑھاتا ہے، بھوک تیز کرتا ہے اور چائے کی عادت چھڑاتا ہے۔


☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ

سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج ہے۔


☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ

نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن اور قبض میں فائدہ مند ہے۔


☕ بنفشی قہوہ

دائمی کھانسی، ریشہ، کیرا اور نزلہ میں شفاء دیتا ہے، ہر موسم کے لیے مؤثر ہے۔


🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، اور صحت مند زندگی پائیں! 🌸

بےمثال تحاریر 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Designed By SuFi LaB
...
...