سورۃ الکہف اور فتنہ دجال سے بچاؤ
ایک اہم سوال؟؟؟؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ قیامت سے پہلے کون سا سب سے بڑا فتنہ سر اٹھائے گا؟
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے آقا ﷺ نے اس فتنے سے بچاؤکی کیا تدبیر بتائی ہے؟
آئیے آج قرآن و سنت کی روشنی میں اس موضوع کو تفصیل سے سمجھتے ہیں۔
دجال کون ہے؟
دجال کا مطلب ہے بہت زیادہ دھوکہ دینے والا۔
قرب قیامت میں صفہان کے علاقے میں ایک انسان رو نما ہو گا اس کے ساتھ 70000 یہودیوں کا لشکر ہو گا۔ دجال جسمانی لحاظ سے طاقتور ہو گا اور اس کے ماتھے پہ واضح طور پرک ف ر(کفر) لکھا ہو گا ۔ وہ زمین پر 40 دن رہے گا، ایک دن ایک سال کے برابر ہو گا ، دوسرا دن ایک مہینے کے برابر ، تیسرا دن ایک ہفتے کے برابر اور باقی دن عام دنوں کے برابر ہوں گے۔
پہلے وہ نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے گا اور پھر خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرے گا۔اس کے پاس جنت اور جہنم جیسی چیزیں ہو گی، وہ لوگوں کو ان کی بھوک اور پیاس سے آزمائے گا ، اس کے پاس اپنی مرضی سے بارش برسانے کا اختیار ہو گا،اور اس کے حکم سے زمین اپنے خزانے اگلے گی۔
:حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
دجال دائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔ اس کی آنکھ انگور کے دانے کی طرح ہو گی۔اس کی پیشانی پر ک ف ر لکھا ہو گااور ہر مومن اسے واضح طور پر پڑھ سکے گا۔
حوالہ:صحیح بخاری و صحیح مسلم
:دجال کا نجام
جب فتنہ دجال اپنے پورے عروج پر ہو گا تو حضرت عیسیٰ ؑ کا ظہور دمشق کے سفید مینار سے ہو گا۔وہ فلسطین کے مقام باب لد پر دجال کو قتل کریں گے۔
:سورۃ الکہف کے فضائل
قرآن میں سورۃ الکہف کانمبر 18 ہے۔ اس کی تلاوت کے بے شمار فضائل ہیں۔
:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جس شخص نے سورۃ الکہف جمعہ کے دن پڑھی ، اس کے لیے گلے جمعہ کے دن تک نور روشن کر دیا جاتا ہے۔
حوالہ: صحیح الجامع
رسول اللہ ﷺ نے سورۃ الکہف کو فتنہ دجال سے بچنے کی تدبیر نتائی ہے۔
:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات حفظ کر لے گا وہ فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔
حوالہ: صحیح مسلم
:فتنہ دجال سے بچاؤ کے نبوی طریقے
سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات حفظ کرنا۔
:ہر نماز کے بعد آپ ﷺ کی بتائی ہوئی یہ دعا مانگنا
"اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ"
ترجمہ: اے اللہ! میں جہنم کے عذاب، قبر کے عذاب، زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
حوالہ: صحیح بخاری، صحیح مسلم
آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص دجال کے متعلق سنے وہ اس کے قریب نہ
جائے، اللہ کی قسم ! ایک آدمی مومن بن کر اس کے پاس جائے گا اور اس کے شبہات کی بنا پر کافر ہو جائے گا۔
حوالہ: سنن ابی داؤد
دجال کا فتنہ پوری دنیا میں پھیل جائے گا لیکن دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہ ہو سکے گا کیونکہ ان دونوں شہروں کے ہر راستے پر فرشتے پہرہ دیں گے۔
دجال لوگوں کو معجزات دکھا کر بہکائے گا ، اس لئے مومن کو چاہیے کہ وہ قرآن اور سنت کے علم سے اپنے ایمان کو مضبوط کرے۔
اب سب سے اہم نکتہ کہ سورۃ الکہف میں لفظ دجال نہیں آیا نہ ہی فتنہ دجال کا ذکر ہوا ہے ، پھر یہ سورۃ دجال کے فتنے سے بچاؤ کے لیے کیوں بتلائی گئی۔
مفکرین کہتے ہیں کہ سورۃ الکہف میں 4 بڑے فتنوں کا ذکر ہے اور یہ چار فتنے ہی دجال کی طاقت ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو گمراہ کرے گا
فتنہ دین: اصحاب کہف کا واقعہ۔ دجال لوگوں کو ان کے دن سے پھرے گا۔
فتنہ مال: اصحاب باغ کا واقع۔ دجال کے پاس دنیا کی دولت ہو گی۔
فتنہ علم: حضرت موسیٰ اور حضرت خضر کا واقعہ۔دجال علم کے نام پر جادو دکھائے گا۔
فتنہ طاقت: حضرت ذولقرنین کا واقعہ۔ دجال کے پاس عظیم طاقت ہو گی۔
اس لیے سورۃ الکہف کو سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے، جو اس سورۃ کو سمجھ کر پڑھے گا وہ اس فتنے سے بچ جائے گا۔
اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ فتنہ دجال بہت بڑا فتنہ ہے ، لیکن اس سے بچاؤ کا طریقہ بھی ہمارے نبی ﷺ نے ہمیں بتا دیا ہے۔
اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں 3 کام کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔
سورۃ الکہف کی ابتدائی 10 آیات حفظ کرنا ۔
ہر نماز کے بعد فتنہ دجال سے پناہ کی دعا۔
اور اپنے ایمان کو مظبوط رکھنا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو فتنہ دجال سے محفوظ رکھے۔ آمین
اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں: کیا آپ نے سورۃ الکہف کی 10 آیات حفظ کر لی؟ اگر نہیں کی تو آج ہی ان آیات کو یاد کرنا شروع کریں۔
ان شاؑ اللّہ

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں