بل گیٹس جن کا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتا ہےسے ایک صحافی نے انٹرویو میں پوچھا 

*آپ اگر آج دوبارہ غریب ہو جائیں، آپ پینتیس سال پچھلے سٹیٹس پر چلے جائیں، تو آپ کیا کریں گے؟*


*بل گیٹس نے ہنس کر جواب دیا: "کیا فرق پڑتا ہے، میں دوبارہ امیر ہو جاؤں گا۔"*

*پوچھنے والے نے پوچھا:*

*"آپ کو دوبارہ دنیا کا امیر ترین بل گیٹس بننے کے لیے کتنا عرصہ لگے گا؟"*

*بل گیٹس نے جواب دیا "میں جتنا امیر پینتیس برسوں میں ہوا، مجھے اگر دوبارہ اتنا امیر ہونا پڑے تو میں ساڑھے تین سال میں آج کے برابر ہو جاؤں گا۔"*


*جواب حیران کن تھا، لہذا پوچھنے والے نے پوچھا: "مگر کیسے؟"*


*بل گیٹس نے جواب دیا: "آج سے پینتیس برس پہلے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ*

*میرا ٹیلنٹ کیا ہے؟*

 *وہ کون سا کام ہے جو میں کر سکتا ہوں؟*


*لہذا میرا زیادہ تر وقت ان کاموں میں ضائع ہو گیا جو میں سرے سے کر ہی نہیں سکتا تھا۔ لیکن آج میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میرا ٹیلنٹ کیا ہے اور میں کیا کر سکتا ہوں، لہذا میں سیدھا وہ کام سٹارٹ کروں گا اور ساڑھے تین سالوں میں دوبارہ دنیا کا امیر ترین شخص ہوں گا۔"*

*🌟 اپنا ٹیلنٹ پہچانئے کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھائیے۔*


*دنیا کے 98٪ لوگ ساری زندگی وہ کام کرتے رہتے ہیں جو انہیں آتا ہی نہیں۔*


*انہیں صرف یہ بتایا جاتا ہے:*


 *“تُو کر لے گا، بس لگا رہ!”*


*لیکن حقیقت یہ ہے —*

*کامیابی محنت سے نہیں، صحیح سمت میں محنت سے ملتی ہے۔*


*جس دن آپ جان لیتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں،*

*اسی دن آپ کامیابی کے سفر پر نکل پڑتے ہیں۔*


*سوچ بدلئے:*


*آپ پوری لائبریری نہیں پڑھ سکتے، مگر ایک کتاب تو پڑھ سکتے ہیں۔*

*آپ باڈی بلڈر نہیں بن سکتے، مگر آدھا گھنٹہ واک تو کر سکتے ہیں۔*


*آپ سب کچھ نہیں کر سکتے، مگر اپنا بہترین ضرور کر سکتے ہیں۔*

*✨ وہ کام کیجئے جو آپ کر سکتے ہیں —*

*دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔*

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خود اعتمادی اور خلوصِ نیت سے کیے ہوئے کام انسان کو کامیابی تک لے جاتے ہیں 

کسی بھی ناکام انسان کے لیے ایسے واقعات میں واضح طور امید کی ایک کرن موجود ہوتی ہے کہ وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارا حاصل کرلے


والسلام