اشتہار برائے بھرتی کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان بطور وائرلیس آپریٹر، مکینک کانسٹیبلان اور ڈرائیور کانسٹیبلان (پنجاب پولیس ٹیلی کمیونیکیشن)
ہدایات برائے امیدواران
خواہشمند امیدواران مجوزہ فارم Punjabpolice.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
درخواست فارم معہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی اسناد ضروری کاغذات اور مبلغ 300 روپے فارم فیس (دفتر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور قربان لائنز) میں مورخہ 15 نومبر 2025 تا 28 نومبر 2025 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
بھرتی شیڈول کے مطابق معلومات دفتر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور قربان لائنز لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
امیدواروں کو قد، چھاتی، تعلیم، عمر، اور تجربہ وغیرہ میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی
سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازم اپنا فارم درخواست محکمانہ توسط سے اجازت نامہ این او سی لے کر جمع کروائیں خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدواران نااہل تصور ہوگا۔
اقلیتی امیدواروں کے لیے پانچ فیصد کوٹا مختص ہوگا۔
خواتین امیدواران کے لیے 15 فیصد کوٹا مختص ہوگا۔
10 فیصد سابقہ فوجیوں کے لیے مختص ہوگا۔
قد، چھاتی، تعلیم اور سکونت جو مندرجہ ذیل بالا سول امیدواران کے لیے مخصوص ہے وہی کوٹہ حضرات کے لئے لازم ہوگا
ایک فوجی امیدوار کے لیے اس کی عمر 40 سال تک قابل قبول ہے اور اسے ریٹائرڈ ہوئے دو سال سے زیادہ وقت نہ گزرا ہو۔۔
وہ اہلکار جو طبی بنیاد پر کسی بھی انضباتی کاروائی کی وجہ سے فوج سے برخواست یا ریٹائرڈ ہوں گے وہ درخواست دینے کے مجاز نہیں امیدواران کا قد، چھاتی کی پیمائش دوڑ ڈرائیونگ ٹیسٹ (صرف ڈرائیو کانسٹیبل) تحریری امتحان اور انٹرویو لیا جائے گا۔
وہ امیدواران جو پولیس فیملی کلیم کی بنیاد پر اضافی نمبر لینا چاہتے ہیں وہ اپنی کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات جیسا کہ پینشن بک ریٹائرمنٹ آرڈر کی کاپی وغیرہ اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔
تمام امیدواران کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی ار یا مقدمہ میں نامزد ملوث، مطلوب نہ رہے ہیں
غلط بیان حلفی جمع کروانے کی صورت میں امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی مرحلہ پر بھی کریمینل ریکارڈ معلوم ہونے پر امیدواران نااہل تصور ہوگا۔
اگر کسی بھی مرحلہ پر امیدواروں کی تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی پڑتال کے دوران یہ کاغذات جعلی یا غیر تصدیق شدہ پائے گئے تو امیدواروں کی بھرتی منسوخ کر دی جائے گی اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ابتدائی طور پر منتخب امیدواران بعد از سکیورٹی کلیرنس میڈیکل بورڈ کی روبرو پیش ہوں گے کلر بلائنڈ امیدواران بھرتی کے لیے نااہل ثابت ہوں گے۔
صرف وہ امیدواران جسمانی پیمائش کے اہل ہوں گے جن کی درخواستیں مکمل پائی جائیں گی امیدواران کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کیے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائے گی۔
جسمانی پیمائش دفتر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور قربان لائنز لاہور میں منعقد ہوگی۔
اگر کوئی امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے کوالیفائی کرے گا تو انٹرویو سے پہلے اس کو کسی ایک آسانمی کا انتخاب کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں بیان حلفی جمع کروانا ہوگا محکمہ کو یہ اختیار ہوگا کہ یہ بھرتی تمام مراحل مکمل ہونے پر کسی بھی مرحلے پر منسوخ کی جا سکتی ہے اور کسی بھی عدالت یافورم پر چیلنج نہ کیا جا سکے گا۔
المشتہر
کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک پی پی ایم، پی ایس پی
ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ 2) سنٹرل پولیس آفس لاہور

0 تبصرے