یہودی اور مسلم چرواہے کا مکالمہ

 



ایک یہودی کسی مسلمان علاقے سے گزر رہا تھا، اس نے سوچا کہ کیوں نہ میں ان کے دلوں میں شک و شبہ ڈال دوں، کیوں نہ میں ان کے عقیدے کو متزلزل کر دوں 


اس یہودی نے راستے میں ایک چوپان کو دیکھا اور آگے بڑھ کر اس کو سلام کیا، اور اپنا تعارف مسلمان کروایا 

 

بعد از سلام یہودی نے چرواہے سے کہا: ہمارے قرآن کے تیس پارے ہیں اور اس میں بہت سی آیتیں تکراری ہیں انہیں بار بار دہرایا گیا ہے اگر انہیں قرآن مجید سے ہٹا دیا جائے تو وہ مختصر اور حفظ کرنے میں آسان ہو جائے گا 

چرواہے نے یہ سب سن کر آہستہ آہستہ کہا : آپ کی گفتگو دلچسپ تھی لیکن میرا ایک سوال ہے 

یہودی نے کہا پوچھ لو 

چرواہے نے پوچھا : آپ کا کہنا ہے کہ تکرای آیتوں کو قرآن سے ہٹا دیں گے 

یہودی نے فخر سے کہا: ہاں


چوپان نے مسکرا کر کہا: کیوں نہ یہ کام آپ کے جسم سے شروع کیا جائے ؟ 


تمہارے دو ہاتھ ہیں ایک ہی کافی ہے 

تمہاری دو ٹانگیں ہیں دونوں ہو بہو ہیں ایک کو کاٹ دیں گے تاکہ تمہارا وزن ہلکا ہو جائے 

آپ کی دو آنکھیں ہیں ایک سے بھی دیکھا جا سکتا ہے 

آپ کے دو کان ہیں ایک ہی سے بھی سنا جا سکتا ہے

یہ سن کر یہودی کا رنگ اڑ گیا اور اپنے دل میں کہا ایک مسلمان چرواہے کی سمجھ اتنی گہری ہے تو مسلمان علماء کے علم و حکمت کا عالم کیا ہوگا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Designed By SuFi LaB
...
...