حسن اخلاق ؛حُسنِ اخلاق کیا ہے؟ - نبی ﷺ نے بہترین مسلمان کی پہچان کیا بتائی؟
یوں تو ہمارے لیڈر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر لمحہ مبارک اور قابلِ رسک ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا دل موہ لیتی ہے، آپ کا ہر عمل انسانیت کے لیے بہترین سرمایہ ہے المختصر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو عظمت و حکمت سے بھرا پڑا ہے۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسنِ اَخلاق پر بہت زور دیا دوسرے الفاظ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا نچوڑ حسنِ اَخلاق ہے اسلام میں تمام تر عبادات کا اپنا مقام ہے، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج اسلام کے بنیادی ستون ہیں، لیکن اگر ان عبادات کے ساتھ حُسنِ اخلاق نہ ہو تو یہ عبادات بھی بے جان جسم کی طرح ہیں۔ حُسنِ اخلاق دراصل اسلام کی روح ہے۔ لفظ "حُسنِ اخلاق" کا مطلب ہے اچھے اخلاق، یعنی انسان کا کردار، اس کی بات چیت، اس کا لین دین، غصے میں اس کا رویہ، خوشی میں اس کا برتاؤ، یہ سب مل کر اس کے اخلاق کہلاتے ہیں۔ قرآن میں حُسنِ اخلاق کا مقام: اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے محبوب نبی ﷺ کے اخلاق کی گواہی ان الفاظ میں دی: *"وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ"* (سورہ القلم: 4) ترجمہ: اور بے شک آپ اخلاق کے بہت ب...